سعودی عرب میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کب تک استعمال کیاجا سکتا ہے؟
مملکت آنے والے وزٹرزانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ایک برس تک استعمال کرسکتے ہیں
ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مملکت آنے والے زائرین ایک برس تک انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرنے کے مجاز ہیں۔ مذکورہ مدت کے بعد اگر انکا قیام طویل ہوتوانہیں مقامی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ ٹریفک پولیس کے ٹوئٹرپرایک شخص کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے زائرین جن کے ہمراہ اپنے ملک کا یا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ہووہ کتنی مدت تک کےلیے اسے مملکت میں استعمال کرسکتے ہیں؟
سوال کے جواب میں ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ وزٹ ویزے پرآنے والے زائرین جن کے پاس انٹرنیشنل یا کسی ایسے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس ہو جو سعودی عرب میں منظورشدہ ہو وہ اسے کارآمد حالت میں ہی استعمال کرسکتے ہیں تاہم مملکت کےآنے کے ایک برس تک انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم اس کا کارآمد ہونا ضروری ہے۔
ایکسپائرانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ہوگا۔ ادارہ ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس باقاعدہ منظورشدہ ادارے سے ہی جاری کرایا جائے جو عالمی سطح پرمصدقہ ہو۔
واضح رہے سعودی عرب میں ٹریفک قوانین میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں جن وزٹرز کو ڈرائیونگ کی اجازت اورکرائے پرگاڑی حاصل کرنے کی بھی سہولت جاری کی گئی ہے۔