پاکستان میں بہار کے ابتدائی دنوں میں ہی اچانک تیز گرمی پڑی تو جہاں موسم کے ستائے افراد اس کا ذکر کرتے دکھائی دیے وہیں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہ تھی جو اچانک گرمی کے اسباب جاننے کے خواہشمند تھے۔
سردیاں ختم ہوتے ہی بہار اپنا رنگ جمانے کے بجائے گرمی کا شکار ہوئی تو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد کی تیاریوں کی وجہ سے سیاسی ماحول اور تیزی سے بدلتی صورتحال سے متعلق خبریں دیگر موضوعات پر غالب رہیں۔
مزید پڑھیں
اسی دوران پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک ہی روز والد اور بیٹی نے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تو اس خبر کو بھی بھرپور دلچسپی سے دیکھا اور پڑھا گیا۔
پاکستان میں اچانک گرمی، معاملہ کیا ہے؟
ملک بھر میں ماضی کی نسبت اس بار اچانک ہی گرمی شروع ہوئی تو وہ لوگ بھی پنکھوں اور ایئر کنڈیشنرز کی طرف لپکے ہیں جو کل تک گرم کپڑے پہن رہے تھے۔
موسم کی اس اچانک تبدیلی کی وجہ جاننے کے لیے جب اردو نیوز نے محکمہ موسمیات سے رابطہ کیا تو ڈائریکٹر فور کاسٹ ظہیر الدین بابر نے بتایا کہ ’اس کی وجہ ہوا کا دباؤ بڑھ جانا ہے۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں
جب آرمی چیف کی فون کال پر لانگ مارچ روک دیا گیا
پاکستان میں وکلا کی تاریخی ’عدلیہ بحالی تحریک‘ کے نتیجے میں چیف جسٹس افتخار محمود چوہدری سمیت دیگر ججز کی بحالی کو 13 سال مکمل ہو گئے ہیں۔
16 مارچ 2009 کی رات کو اس وقت کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں معزول کیے گئے ججز کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ اعلان انھوں نے اس وقت کیا جب نواز شریف اور اعتزاز احسن کی قیادت میں لانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچ کر رکا ہوا تھا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں
اتحادیوں کے خطرناک اشارے، کیا پارٹی واقعی اوور ہو گئی ہے؟
حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے کھل کر اپوزیشن کے ساتھ جانے کے عندیے اور ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے پا جانے کی اطلاعات کے بعد یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا حکومت کے لیے پارٹی اوور ہو گئی ہے اور کیا اب صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/March/36491/2022/000_del238870.jpg)
حکومتی اتحادیوں کے واضح اشاروں کے باوجود ابھی باضابطہ طور پر کسی بھی اتحادی جماعت نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا۔ پرویز الٰہی کے حالیہ انٹرویو نے حکومتی ایوانوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں مگر انہوں نے بھی حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا کھلے لفظوں میں اعلان نہیں کیا بلکہ کہا کہ سب اکٹھے فیصلے کریں گے، جس کے تقریباً قریب پہنچ چکے ہیں۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
وزیراعظم عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں: پرویز الٰہی
پاکستان میں حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سپیکر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں کیونکہ سارے اتحادیوں کا 100 فیصد رجحان اپوزیشن کی جانب ہے۔‘
منگل کو نجی ٹی وی چینل ‘ہم نیوز‘ کی اینکرپرسن مہر بخاری کے ساتھ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت میں عقل و دانش کا 100 فیصد فقدان نظر آرہا ہے۔ حکومت کے گھبراہٹ اور غصے میں فیصلے سامنے آرہے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’تمام جماعتوں نے ہمیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیش کش کی ہے مگر حکومت نے ابھی تک ایسی پیش کش نہیں کی۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
باپ، بیٹی کا ایک ہی دن پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا منفرد اعزاز
صوبہ خیبر پختونخوا کی یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ انجینیئرنگ کے کانووکیشن میں باپ اور بیٹی نے ایک ہی دن پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مسعود خان نے میکاٹرانکس انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ان کی بیٹی نادیہ خان مسعود نے الیکٹریکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود خان نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ’ان کے بچوں میں سے کوئی ایسا ہے جو تعلیم میں ان کے برابر ہے۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
تحریک انصاف کا اپنے ’باغی‘ ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپنے ’باغی‘ ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
باغی ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/March/36491/2022/1403106-431818010.jpg)