اداکارہ می کالماوی کی ’مون نائٹ‘ کے پریمیئر میں شرکت
اداکارہ می کالماوی کی ’مون نائٹ‘ کے پریمیئر میں شرکت
ہفتہ 19 مارچ 2022 19:52
مے کلماوی عرب ہونے کے باعث اس کردار کے بارے میں زیادہ جانتی ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
فلسطینی نژاد مصری اداکارہ می کالماوی نے رواں ہفتے لندن کے برٹش میوزیم میں مارول سٹوڈیوز کی آنے والی ایک منی سیریز 'مون نائٹ' کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اداکارہ می کالماوی گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والی سیریز میں اپنے خاص کردار 'رامے' کے لیے مشہور ہیں اور وہ اس شو کے لیڈ رول میں سے ایک ہیں۔
بحرین میں پیدا ہونے والی فلسطین نژاد مصر کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے سرخ رنگ کے خوبصورت سوٹ میں ہالی ووڈ کے اداکار اوسکر آئزک اور ایتھن ہاک کے ساتھ تصاویر بنوائی۔
مصری فلم ساز محمد دیاب کی ڈائریکشن بننے والا یہ والا یہ شو مارول سٹوڈیو کا پہلا پروجیکٹ ہے جس میں عرب ڈائریکٹر شامل ہے۔
عرب نیوز کے ساتھ اپنے گذشتہ انٹرویو میں مصری فلمساز محمد دیاب کا کہنا تھا کہ می کالماوی کا کردار شروع میں اس شو کے لیے نہیں لکھا گیا تھا۔
مصری فلمساز نے بتایا ہے کہ اس پروجیکٹ پر کام کے دوران می کالماوی کو فون کرکے میں نے دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ پہلے تو انہیں یقین نہیں تھا لیکن اس پیشکش کے بارے میں انہوں نے اپنے ایجنٹ سے استفسار کیا۔
عرب ڈائریکٹر نے بتایا کہ ان کا آڈیشن لاجواب رہا اور یہ ایک بہترین اضافہ ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ می کالماوی دانشور اور ذہین ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے۔
وہ مصری ہونے کے باعث اپنے اس کردار کے بارے میں کسی دوسرے سے زیادہ جانتی ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل نیشنل جیوگرافک کی دستاویزی فلم 'دی لانگ روڈ ہوم' میں بھی بھرپور پرفارم کیا ہے۔
نئے پروجیکٹ میں آئزک نے گفٹ شاپ کے کارکن سٹیون گرانٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ ایتھن ہاک نے آئزک کے مقابلے میں ولن آرتھر ہارو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
مون نائٹ شو 30 مارچ کو بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے والا ایک ایسا شو ہے جس میں انٹرنیشنل اداکار شرکت کر رہے ہیں۔