Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر نژاد اداکارہ کا نئی فلم میں 1914 کی فرنٹ لائن نرس کا کردار

فلم میں وہ 1914 میں فرنٹ لائن نرس کر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
 کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر الجزائر نژاد فرانسیسی اداکارہ لینا خودری نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ ترین فلم کی ریلیز کی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  اس نئی فرانسیسی فلم La place d'une authre  انگریزی عنوان کے مطابق Secret Name کے ساتھ اس کی کہانی کا مختصر کلپ اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔
لینا خودری کی یہ نئی فلم  19 جنوری 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہدایت کار سیڈرک جمنیز کی سنسنی خیز فلم میں بھی کام کر رہی ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)

اوریلیا جارجز کی ہدایت کاری میں الجزائری اداکارہ   لینا خودری نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیاہے جو 1914 میں فرنٹ لائن نرس بن کر خدمات انجام دے رہی ہے۔
ابھرتی ہوئی الجزائری اداکارہ کو سب سے پہلے الجزائر کی فلم 'پاپیچا' میں نیدجما کے کردار سے شہرت ملی، جس میں انہوں نے ایک ڈریس ڈیزائنرسٹوڈنٹ کا کردار ادا کیا تھا جو الجزائر میں خانہ جنگی کے دوران فیشن شو کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
لینا خودری نے 74ویں وینس فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا اوریزونٹی ایوارڈ جیتا اور انہیں سیزر ایوارڈز کی اداکارہ کے زمرے میں نامزد کیا گیا۔ فلم ڈائریکٹر مونیہ میڈور کی پہلی خصوصیت کا پریمیئر 2019 میں کانز فلم فیسٹیول میں ہوا۔

الجزائری اداکارہ کو الجزائر کی فلم 'پاپیچا' سے شہرت ملی۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

الجزائر نژاد فرانسیسی 29 سالہ اداکارہ معروف ادیب الیگزینڈر ڈوماس کے کلاسک فرانسیسی ناول 'The Three Musketeers' پر بننے والی فلم میں بھی نظر آنے والی ہیں۔
مزید برآں الجزائر میں پیدا ہونے والی لینا 2015 کے پیرس حملوں کے بعد مشتبہ افراد کی تلاش کے دوران فرانس میں انسداد دہشت گردی میں سروسز کے بارے میں بننے والی ہدایت کار سیڈرک جمنیز کی  سنسنی خیز فلم 'November' کی شوٹنگ بھی کر رہی ہیں۔

شیئر: