Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سنیپ چیٹ سٹار ساز القحطانی نے مرنے سے قبل کیا پیغام بھیجا؟

لوگ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنانے کے لیےافواہیں پھیلا رہے ہیں( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں سنیپ چیٹ سٹار’ساز القحطانی‘ کی ٹریفک حادثے میں المناک موت کے حوالے خبریں سوشل میڈیا پر اب بھی ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سوشل میڈیا سٹارساز القحطانی نے ریاض کی العروبہ شاہراہ پرالمناک ٹریفک حادثے میں موقع پرہی دم توڑ دیا تھا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی میں آگ لگ گئی۔ 
’ساز القحطانی کی دوست نے بتایا کہ ’ تیز رفتار ڈرائیونگ کرتی تھی۔ حادثے کے وقت بھی اس کی رفتار تیز تھیا‘۔ 
 حادثے کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’اس بارے میں جتنی بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں، میری دوست حادثے میں ہلاک ہوچکی۔ لوگ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنانے کے لیےافواہیں پھیلا رہے ہیں۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی میں آگ لگ گئی تھی( فوٹو العربیہ)

آخری پیغام کے بارے میں بتایا کہ سازالقحطانی نے مرنے سے کچھ دیر قبل جو پیغام بھیجا تھا وہ اس کے ٹک ٹاک اکاونٹ کے حوالے سے تھا جو ہیک ہوگیا تھا۔ اس میں اس نے کہا تھا ’اب میں سووں گی، اپنا اکاونٹ بحال کرچکی ہوں‘۔
ساز کی دوست کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے قبل والد کے انتقال کا اس نے بہت اثر لیاتھا اور وہ نفسیاتی طور پر ٹوٹ گئی تھی۔ اب ساز کے چلے جانے کے بعد اس کی والدہ کو ھسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واضح رہے 22 سالہ ساز القحطانی سعودی عرب میں سوشل میڈیا خاص کرسنیپ چیٹ کی شخصیت کے طورپر معروف تھیں۔ ان کے ہزاروں فالورز تھے۔
سازالقحطانی ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بھی مشہورتھیں جہاں وہ مختلف نوعیت کی پوسٹس کرتی جن میں نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات کے علاوہ مختلف پروگرامز کی وڈیوز کو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیاجاتا تھا۔

شیئر: