Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سوشل میڈیا سٹار پھر سرخیوں میں

صارفین نے استفسار کیا آپ سوشل میڈیا سے دورکیوں ہورہی ہیں۔؟فوٹو: المرصد
 سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی سٹار بدور البراھیم کے پھر چرچے ہیں۔
 بدور البراھیم نے انسٹاگرام پر یہ اپیل کرکے نئی بحث چھیڑ دی کہ سوشل میڈیا پر موجود ان کی تمام تصاویر اور وڈیو کلپ ہٹا دی جائیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بدور البراھیم کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
بدور البراھیم نے انسٹاگرام پر کہا ’تمام صارفین سے درخواست ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر میری تمام تصاویر اور وڈیو کلپس ہٹا دیں۔ آئندہ انہیں سوشل میڈیا پر شیئر نہ جائے۔ میری اپیل پر لبیک کہیں‘۔

 بدور البراھیم نےاپیل کی سوشل میڈیا پر ان کی تمام تصاویر اور وڈیو کلپ ہٹا دی جائیں۔ فوٹو: عاجل

سوشل میڈیا سٹارکی اپیل کے چند منٹ بعد بدور البراھیم سے سوالات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ صارفین نے استفسارکیا  کہ آپ سوشل میڈیا سے دورکیوں ہورہی ہیں۔؟
یہ سوال بدور البراھیم کی نئی شادی کے بعد زیادہ اہم ہوگیا ہے۔ 
یاد رہے بدور البراھیم نے حال ہی میں نئی شادی کے بعد نکاح نامہ سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا جس میں حق مہر دس لاکھ ریال دکھایا تھا تاہم شوہر کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔
بدور البراھیم نے صارفین کے استفسار پر کہا ’سوشل میڈیا سے دور نہیں ہورہی ۔ آپ لوگوں کے ساتھ ہوں اور رہوں گی تاہم آواز اور تصویر کے بغیر، میری ساری توجہ نئی زندگی پر ہوگی‘۔
بدور البراھیم کے مداحوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ دوسری شادی کے بعد اس فیصلے کے پیچھے ان کے شوہر کا دباﺅ رہا ہوگا۔

شیئر: