Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت انصاف کے تراضی پورٹل کے ذریعے ایک لاکھ صلح نامے جاری 

تراضی پورٹل سے پندرہ لاکھ سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ’تراضی پورٹل‘ کے ذریعے ایک لاکھ  صلح نامے جاری کیے گئے ہیں۔
 وزارت انصاف مقدمے کو باقاعدہ عدالتی کارروائی سے قبل مصالحت کے ذریعے طے کرانے کا طریقہ کار متعارف کرائے ہوئے ہے۔
 فریقوں میں سے کسی ایک کوعدالتوں میں نہیں آنا پڑتا بلکہ تمام کام ’التراضی پورٹل‘ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ایک لاکھ صلح نامے 503 ججوں نے طے کرائے۔
یہ جج مصالحت کار کہلاتے ہیں۔ اس سے پندرہ لاکھ سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوا ہے۔ صلح نامے کے لیے 5 لاکھ سے زیادہ آن لائن سماعتیں ہوئی ہیں۔
وزارت انصاف نے کہا کہ التراضی پورٹل سے جاری صلح نامے سرکاری عدالتی دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں۔خلاف ورزی کی صورت میں ایگزیکٹیوعدالتی سسٹم کے ذریعے عمل درآمد کرایا جاتا ہے۔ 
وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ جو لوگ تراضی پورٹل سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ ’التراضی پورٹل‘ پر جاکرصلح کی نوعیت کا انتخاب کریں اور مقررہ فارم پر کریں تاکہ امیدوار کو درخواست کی وصولی کا پیغام بھیجا جاسکے۔
اس کارروائی کے بعد آن لائن صلح سماعت کی تاریخ کا پیغام فریقین کو جاری کیا جاتا ہے۔ مصالحت مرکز کے ذریعے طے شدہ معاملے کی چھان بین کی جاتی ہے۔ اس کے بعد متعلقہ فریقوں سے صلح نامے  کے اجرا کی منظوری تراضی پورٹل کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔
بعدازاں صلح نامہ جاری کردیا جاتا ہے جو پورٹل پر موجود ہوتا ہے۔ امیدوار کو اس تک رسائی رہتی ہے۔ 

شیئر: