وزارت انصاف کی جانب سے غیر منقولہ جائیداد کی ڈیجیٹائزیشن
سعودی وزارت انصاف نے غیر منقولہ جائیداد کی ڈیجیٹائزیشن کے اقدام کے طور 5 کروڑ سے زائد ملکیتی دستاویزات کو ڈیجیٹلائز کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت انصاف کے نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام 2020 کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا۔
ملکیتی دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن کے اس منصوبے کا مقصد جائیداد سے متعلق خدمات کو بڑھانا اور مرکزی ڈیجیٹلائزیشن سہولیات کے ذریعے جائیداد کے انتظام کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔
مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کی یہ سب سے بڑی سہولیات ہیں اور چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں۔
ڈیجیٹلائزیشن کا عمل عدالتوں اور نوٹری پبلک کے دفاتر سے شروع ہوتا ہے جہاں دستاویزات کا حساب کیا جاتا ہے اور انہیں مرتب کیا جاتا ہے۔
وہاں پر غیر منقولہ جائدادوں کے کوائف درج کئے جاتے ہیں اور آڈٹ کیا جاتا ہے۔ بعد میں دستاویزات پر سینٹرل ڈیجیٹلائزیشن سہولیات میں جراثیم کشی، بحالی، فوٹو گرافی، محفوظ کرنے، آڈٹ کرنے اور بہتر معیار کے لیے منتقل کرنے کے حوالے سے کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔