Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کے ڈرونز تباہ کرنے کی وڈیو جاری کردی

اتحاد کا کہنا ہے کہ حملے کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں سعودی عرب میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے بھیجے گئے ڈرون کو راستے میں روکنے اور انہیں تباہ کرتے دکھایا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد برائے یمن نے ایک بیان میں کہا کہ’ خلیجی تعاون کونسل کی سرپرستی میں ہونے والے یمنی مکالمے کو کامیاب بنانے کے لیے ضبط و تحمل سے کام لیں گے تاہم حملے کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں‘۔ 
عرب اتحاد نے کہا کہ ’حوثی یمنی بحران ختم کرانے کے  لیے عرب اتحاد کے مشن کو سمجھنے میں سابقہ غلطی نہ دہرائیں‘۔ 
بیان میں عرب اتحاد نے کہا کہ ’یمنی فریقوں کے درمیان مشاورت کو کامیاب بنانے کے لیے خلیجی اور بین الاقوامی موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں پتہ ہے کہ حوثی اس مشن کو ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں‘۔ 

شیئر: