Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی جازان پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی سکیورٹی اور علاقائی خود مختاری کی حمایت کرتا ہے (فوٹو ایس پی اے)
پاکستان نے جازان پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اتوار کو پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’پاکستان جازان پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جن میں عام شہریوں اور معاشی املاک کو نشانہ بنایا گیا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’رائل سعودی ایئر ڈیفینس فورس نے کامیابی سے اس حملے کو ناکام بنا کر عام لوگوں کی جان بچائی۔‘
’اس طرح کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ سعودی عرب اور خطے کے امن و استحکام کےلیے بھی خطرہ ہے۔‘
بیان کے مطابق ’پاکستان سعودی عرب کی سکیورٹی اور علاقائی خود مختاری کے لیے بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔‘

شیئر: