Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی نے دھرنوں اور احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی ... پیپلز پارٹی نے سابق صدر زرداری کے قریبی ساتھیوں کی گمشدگی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی نے کہا کہ لاپتہ افراد کو 24 گھنٹوں کے دوران عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا تو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق صدر کے 2 ساتھی غلام قادر مری اور اشفاق لغاری گذشتہ ہفتے سے لاپتہ ہیں۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور پارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو لوگ پیپلز پارٹی میں تقسیم دیکھنا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ غلام قادر مری اور اشفاق لغاری کا واحد جرم زرداری سے قریبی تعلق ہے، اگر ان کے خلاف کوئی مجرمانہ مقدمہ ہے تو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیئے۔انہوں نے سوال کیا کہ ان افراد کے اغوا کے پیچھے رینجرز اورنیب نہیں تو کون ہے۔ حکومت اپنے ہی لوگوں کو اغوا کرنا شروع کردے تو حکومت میں اورڈاکووں میں کیا فرق رہ جائے گا۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کی پر اسرار گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ لاپتہ شہریوں کا معاملہ خطرناک ہے اس سے فیڈریشن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
 

شیئر: