ٹوکیو۔۔۔۔۔ جاپانی سائنسدانوں نے زمین کی بالائی پرت سے سمندر کے نیچے 6میل کی گہرائی تک ڈرل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ گہرے سمندروں کی اور ان کے نیچے کے حالات اور کیفیت کا اندازہ لگایا جا سکے ۔ ڈرلنگ کا کام گہرے سمندروں میں سفر کرنیوالی چیکیو نامی کشتی کے ذریعے 2030ء تک جاری رہے گا ۔حکومت جاپان کو امید ہے کہ اس کے بعد جو تحقیقی رپورٹ سامنے آئے گی اس سے زلزلوں کے بارے میں بہتر معلومات حاصل ہو سکیں گی ۔ یہ بیڑا میرین ارتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ایجنسی نے اٹھایا ہے اور اس کی ابتداء ہوائی کے ساحلی علاقے سے وسط سمندر میں شروع ہو گی ۔ نئی تحقیقی رپورٹ سے کرہ ارض کی تشکیل اور اس کی اندرونی پرت کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل ہو سکیں گی۔
جاپانی سائنسداں سمندر میں 6میل تک ڈرلنگ کریں گے
پیر 10 اپریل 2017 3:00
