Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدلتے موسم میں بالوں کی حفاظت کیسے کریں؟

ماہرین کا ماننا ہے کہ مضبوط بالوں کے لیے اپنی غذا پر دھیان دینا بہت ضروری ہے (فوٹو: ان سپلیش)
جیسے ہی موسم تبدیل ہوتا ہے اس کا اثر نہ صرف ہمارے چہرے کی جِلد پر پڑتا ہے بلکہ بال بھی متاثر ہوتے ہیں۔موسم کی تبدیلی اکثر ہمارے بالوں کو خشکی کا شکار بنا دیتی ہے جس کی وجہ سے بال بہت زیادہ گرنے لگتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرین موسم کی تبدیلی کے دوران اپنے بالوں کا زیادہ خیال رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اگرچہ آپ کو اپنے بال مضبوط، گھنے اور چمکدار بنانے کے لیے انٹرنیٹ پر بہت سے مشورے مل سکتے ہیں لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ مضبوط بالوں کے لیے اپنی غذا پر دھیان دینا بہت ضروری ہے۔
انڈین ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق ماہر غذائیت لونیت بترا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر بالوں کی دیکھ بھال کرنے کے طریقوں پر تفصیل سے بات کی۔
بترا کہتی ہیں کہ ’صحت مند غذا اور مناسب دیکھ بھال سے بالوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
بالوں کو بہتر بنانے کے لیے کن غذائی اجزا کا استعمال کریں؟

وٹامن اے:

یہ ہمارے بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ وٹامن اے بالوں کی نشوونما میں بھی مدد کرتا ہے۔
وٹامن اے سے بھرپور غذاؤں میں شکر قندی، کدو وغیرہ شامل ہیں۔

بی وٹامنز:

وٹامن بی آپ کی کھوپڑی تک آکسیجن اور غذائی اجزاء لے جانے میں مدد کرتے ہیں۔ اناج، کیلا، پھلیاں وغیرہ وٹامن بی سے بھرپور ہیں۔

بترا کہتی ہیں کہ ’صحت مند غذا اور مناسب دیکھ بھال سے بالوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔‘ (فوٹو: آئی سٹاک)

وٹامن سی:

یہ کولیجن بنانے کے لیے ضروری ہے۔

وٹامن ای:

وٹامن ای آکسیڈیٹیو تناؤ کو روکنے اور بالوں کی نشوونما کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ بادام، پالک، کدو وغیرہ جیسی غذائیں وٹامن ای سے بھرپور ہوتی ہیں۔

آئرن:

کیا آپ جانتے ہیں، آئرن کی کمی بالوں کے گرنے کی ایک بڑی وجہ ہے؟ یہی وجہ ہے کہ ماہر غذائیت لونیت بترا بالوں کی اچھی صحت کے لیے آئرن سے بھرپور غذا جیسے پھلیاں، مٹر اور پھلیاں کھانے کا مشورہ دیتی ہیں۔

زنک:

اپنی غذا میں زِنک سے بھرپور غذاؤں کو شامل کرنے سے خشکی کو کم کرنے اور بالوں کی نشوونما میں مدد مل سکتی ہے۔ زنک سے بھرپور غذا میں پھلیاں، گری دار میوے اور بیج شامل ہیں۔

بالوں کی صحت مند نشوونما کے لیے اپنی خوراک میں پروٹین کی اچھی مقدار شامل کریں۔ (فوٹو: آئی سٹاک)

پروٹین:

بالوں کی صحت مند نشوونما کے لیے اپنی خوراک میں پروٹین کی اچھی مقدار شامل کریں۔ دودھ اور انڈوں سے پروٹین لیا جا سکتا ہے۔

بائیوٹین:

بائیوٹن کا تعلق کیراٹین کی پیداوار اور خشکی سے بچاؤ میں معاون ہے۔ کچھ عام بایوٹین سے بھرپور غذائیں انڈے کی زردی، میٹھے آلو اور مشروم ہیں۔

شیئر: