بالوں کو شیمپو اور ہیئر کنڈیشنز لگاکر تھوڑی دیر چھوڑ دینا چاہیے (فوٹو: ٹوئٹر)
بالوں کی صحت کے بارے میں ہر انسان فکر مند نظر آتا ہے، بالوں کی صحیح حفاظت نہ کرنے اور غیرصحت مندانہ طریقے سے دھونے کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت عموماً ہوتی ہے۔
اس سے گنج پن اور جلد پھٹنے جیسے امراض کی شکایت ہوتی ہے۔ چنانچہ یہ جاننا انتہائی اہم ہے کہ بالوں کو ہفتے میں کتنی دفعہ دھونا چاہیے؟
مردوں کا بالوں کو دھونا:
جلد کے ماہرین کے مطابق اس کا تعین کرنا مشکل ہے کہ ہفتہ میں بالوں کو کتنی دفعہ دھونا چاہیے۔ اس لیے کہ یہ ہر شخص کے ہارمونز اور جینیات کے فرق سے بدلتا ہے اس سے انسانی کھوپڑی کی چربی کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق انسان کو اس وقت بال دھونے کی زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے جب وہ تیل سے مالش کرلیتا ہے۔ جب کہ یہ یومیہ بنیاد پہ نہیں ہوتا۔
ڈاکٹروں نے بال دھونے کےلیے تین باتوں کا اعتبار کرتے ہوئے انہیں دھونے کے وقت کا تعین کرنے کا مشورہ دیا ہے جو یہ ہیں:
جلد کے اعتبار سے: تیل سے مالش شدہ بال ہفتہ میں ایک یا دوبار دھونے چاہیے۔
بالوں کے اعتبار سے: اس سے اس بات کا تعین کیا جتا ہے کہ بالوں کو کتنی دفعہ دھونا ہے۔ چنانچہ سخت بالوں والے افراد ہفتہ میں ایک دفعہ اور نرم وملائم بالوں والے افراد دو یا اس سے زیادہ دفعہ دھوسکتے ہیں۔
آخر میں بالوں کے گرنے کی مقدار کتنی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر بال زیادہ گرتے ہوں تو ہفتہ میں ایک دفعہ دھونا کافی ہے۔
بالوں کو مثالی طریقے سے دھونے کےلیے تجاویز:
بالوں کی حالت کے مطابق مناسب شیمپو کا استعمال کرنا۔
نیم گرم پانی سے بال دھونا زیادہ گرم پانی سے اجتناب کرنا۔
بالوں کو پانی سے گیلا کرنا۔
تھوڑا سا شیمپو ہتھیلی پر رکھ کر اسے بالوں میں پھیلا کر لگانا۔
انگلیوں کے پوروں سے بالوں کو سر کی اگلی جانب سے پچھلی طرف کرنا۔
بالوں میں اچھی طرح بڑے کنگھے کے ذریعے کنگھی کرنا۔
بالوں کو شیمپو اور ہیئر کنڈیشنز وغیرہ لگاکر تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھو دیں۔