Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر لیبر آفس نے غیر ملکی کے 5 لاکھ 71 ہزار ریال واجبات دلوادیئے

’کورٹ میں گئے بغیر فریقین کے درمیان مصالحت اور نزاع دور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
الخبر لیبر آفس نے ایک غیر ملکی کارکن کے 5 لاکھ 71 ہزار ریال کے واجبات دلوادیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لیبر آفس کے آجر اور اجیر کے درمیان مصالحت اور مفاہمت کے تحت نزاع دور کردیا ہے۔
الخبر لیبر آفس میں متعلقہ ادارے کے سربراہ خالد العواد نے کہا ہے کہ ’کورٹ میں گئے بغیر فریقین کے درمیان مصالحت اور نزاع دور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں‘۔
’ٹیم کی کوششوں سے غیر ملکی کارکن کو اس کے تمام واجبات دلوادیئے گئے ہیں‘۔
دریں اثنا مشرقی ریجن میں وزار ہیومن ریسورسزکے دفتر کے سربراہ عبد الرحمن المقبل نے افہام وتفہیم کے ماحول میں نزاع دور کرنے میں کامیابی حاصل کرنے پر الخبر لیبر آفس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: