Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: تین روزہ حج وعمرہ کانفرنس ختم، متعدد سفارشات پیش کی گئیں

کانفرنس میں حج وعمرہ کے حوالے سے8 معاہدوں پردستخط ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
 جدہ میں منعقد ہونے والی سہہ روزہ کانفرنس ونمائش  کا عنوان "جدت کی جانب منتقلی " منتخب کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں 150 سرکاری ونجی محکموں کے 20 وزراء اوراعلی عہدیداروں نےشرکت کی۔
  سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق حج و عمرہ خدمات، کانفرنس و نمائش کا افتتاح خادم حرمین شریفین کے مشیر وگورنر مکہ  مکرمہ ریجن  شہزادہ خالد الفیصل نے کیا۔ تقریب کا اہتمام وزارت حج و عمرہ نے "ضیوف الرحمٰن" پروگرام کے تعاون سے کیا تھا، جو سعودی ویژن 2030 کے پروگراموں میں شامل ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے۔
کانفرنس میں خدمات کی بہتری کے لیے مختلف امورومنصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں جدت اور ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی، حجاج کی خدمت کے لیے ڈیجیٹل تجربے کو بہتر بنانا، حاجیوں کی خدمت میں جد ت اور قیادت، حجاج کو پیش کی جانے والی سروسز کے حوالے سے معیار کو چانچنے کے علاوہ، عازمین کے لیے جدید آگاہی،  شامل تھے جن کے ذریعے عازمین حج وعمرہ زائرین کو بہترخدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
عالمی سطح کی اس کانفرنس میں 40 اجلاس اور ورکشاپس منعقد کیے گئے ،جن میں 8 مختلف نوعیت کے معاہدوں پر دستخط ہوئے علاوہ ازیں حج اور عمرہ سے متعلق مملکت کے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی ۔
مزید برآں  کانفرنس میں ’جدت کی جانب منتقلی ‘ کے منصوبے  پرخصوصی توجہ مرکوز کی گئی تاکہ حج اور عمرہ کے نئے نظام کی پیشرفت اور "ضیوف الرحمٰن" پروگرام کے نتائج و جدید آلات اور طریقہ کار کو فعال بناتے ہوئے معیار کو مزید بہتر وبلند کیا جاسکے۔ کانفرنس و نمائش کے ذریعے کاروباری سیکٹر اورتحقیق کاروں کےحوالے سےبھی معاملات زیرغورآئے۔
کانفرنس اور نمائش میں جدت کیجانب منتقلی کےموضوع کے حوالے سے اہم اور تازہ ترین موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد سفارشات اور تجاویز پیش کی گئیں۔

کانرنس میں ’حج وعمرہ چیلنچ‘ کے عنوان سے مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)

کانفرنس کے آخری روز "حج و عمرہ چیلنج" پروگرام میں کامیابی حاصل کرنےوالوں  کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں 1500 اختراع کاروں کو رجسٹرڈ کیا گیا اور 120 اختراع کاروں نے 3 دنوں میں ایک ہی چھت نیچے 6 شعبوں  کے ذریعے حصہ لیا جن میں پہلا شعبہ  " ہجوم کو کنٹرول کرنا ’ دوسرا "صفائی " ، "رہائش"، "کیٹرنگ"، "صحت"، "ٹرانسپورٹیشن" شامل تھے۔
 مقابلے میں  پہلی پوزیشن "معالم ٹیم" نے حاصل کی، دوسری "عربہ ٹیم" نے اور تیسری پوزیشن "سقیا ٹیم" کوملی

شیئر: