Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کا بل کس طرح کم کیا جا سکتا ہے؟

وزارت تجارت نے مناسب آلات کی نشاندہی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
بجلی امور کےایک ماہر المالکی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک آلات کا مناسب انتخاب بجلی کے بھاری بل سے بچانے کی ضمانت ہے۔
عجل نیوز کے مطابق بجلی کے آلات اوربلنگ کے ایک ماہرنے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بھاری بل صارفین کے نامناسب طریقہ کارکی وجہ سے آتا ہے اگر بجلی کے آلات خریدتے وقت ضروری باتوں کا خیال رکھا جائے تو  بجلی کے بھاری بل سے بچا جا سکتا ہے ۔ بجلی کا بھاری بل غیرمعیاری بجلی کےآلات کے استعمال کی وجہ سے بھی آتا ہے۔  

غیرمعیاری آلات خریدنے سے اجتناب کریں (فوٹو، ٹوئٹر)

المالکی نے مزید کہا کہ بیشتر صارفین سستے سامان کے چکر میں ہوتے ہیں یا الیکٹرانک آلات کی شکل و صورت دیکھ کر خرید لیتے ہیں ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ضرور ت اس بات کی ہے کہ الیکٹرانک آلات خریدنے سے پہلے یہ بات معلوم کی جائے کہ آیا انہیں چلانے پر بجلی کم خرچ ہو گی یا زیادہ ۔ اگر ایسی الیکٹرانک مشینیں خریدی جائیں جن کے چلانے سے بجلی کم خرچ ہوتی ہو تو ایسی صورت میں بجلی کا بل کم ہوگا۔  
واضح رہے سعودی عرب میں صارفین کی سہولت کےلیے وزارت تجارت کی جانب سے مناسب آلات کی نشاندہی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

شیئر: