Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کا بل قسط وار ادا کیا جاسکتا ہے ؟

قبل ازیں قسطوں ادائیگی کے لیے بجلی کے دفتر میں درخواست دینا ہوتی تھی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی الیکٹریک کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین بجلی کے بل قسط کی صورت میں ادا کرسکتے ہیں تاکہ بجلی نہ کاٹی جائے ـ بل کی رقم زیادہ ہونے کی صورت میں قسط کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ـ
سعودی بجلی کمپنی کے ٹوئٹرپر ایک شخص نے دریافت کیا کہ بجلی کا بل کافی زیادہ ہے کیا یہ ممکن ہے کہ اسے مرحلہ وار ادا کرسکوں تاکہ بجلی منقطع نہ ہوـ
سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی الیکٹریک کمپنی کا کہنا تھا کہ بجلی کو بحال رکھنے کے لیے بل کی بروقت ادائیگی ضروری ہےـ

 بینک اکاونٹ  سے  قسط وار بل ادا کرنے کی سہولت موجود ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

تاہم بعض حالتوں میں جب بل کافی زیادہ ہو جائے تو صارفین کی سہولت کے لیے اسے قسط وار ادا کیاجاسکتا ہےـ
بجلی کمپنی کی جانب سے قسط وار بل ادا کرنے کے طریقے کارکی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بینک اکاونٹ کے ذریعے بل ادا کرنے کےلیے بینک کے ’سداد ‘ آپشن میں جایا جائے جہاں سعودی الیکٹریک کمپنی کو منتخب کرنے کے بعد سبسکرپشن نمبردرج کریں ـ
مقررہ بل ظاہر ہونے پر اسے 2 بار کلک کیا جائے جس کے بعد مطلوبہ رقم درج کرکے ادا ئیگی کی جاسکتی ہے ـ
واضح رہے قبل ازیں بجلی کے بل کو قسطوں میں کروانے کے لیے الیکٹریک کمپنی کے دفتر سے رجوع کرنا ہوتا تھا جہاں درخواست جمع کروانے کے بعد قسط کا تعین کرایا جاتا تھا

شیئر: