Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ہیکرز کا گروہ گرفتار

ہیکرزمیں ایک سعودی اورتین غیرملکی شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض ریجن  کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 4 افراد پرمشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا گیاجو ہیکنگ لنک ارسال کرکے لوگوں کی اہم معلومات حاصل کرتے تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایک سعودی ، 2 اردنی اور ایک مصری شامل ہے۔
ملزمان سوشل میڈیا پرلوگوں کو ایسے لنک ارسال کرتے تھے جنہیں کھولتے ہی موبائل فون ہیک ہوجاتا اوراس میں موجود تمام ڈیٹا ہیکرز تک پہنچ جاتا تھا۔
ملزمان ہیکنگ کے لیے جو لنک بھیجتے تھے انہیں سرکاری ادارے اور دیگر اہم ایپس کے طورپرظاہرکرتے جنہیں دیکھ کرعام آدمی یہ گمان کرتا کہ موصول ہونے والا لنک کسی سرکاری ادارے کی جانب سے آیا ہے ۔
فرضی لنک کو کھولتے ہیں موبائل کا تمام ڈیٹا ہیکرز کے پاس پہنچ جاتا تھا۔ ہیکرز اپنے شکار کے پرسنل ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے بعد انکے بینک اکاونٹ کی تفصیلات اور دیگر اہم معلومات حاصل کرکے رقم منتقل کرلیتے تھے۔
ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں تحقیقاتی ادارے کے سپرد کردیا گیا ہے جہاں انکے خلاف مقدمہ دائرکرکے انہیں متعلقہ عدالت میں بھیجا جائے گا

شیئر: