Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار

گروہ 2 سعودی اورتین غیرملکیوں پرمشتمل ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ پولیس نے شہر میں مختلف مقامات  پر فوجداری کی وارداتیں کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے دو کا تعلق سعودی عرب اور تین غیر ملکی ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے امن عامہ کے سرکاری اکاؤنٹ پر اپنے  ٹویٹ میں بتایا کہ  پانچوں افراد گاڑیاں چوری کرکے لوٹ مار کررہے تھے۔ دکانوں میں چوری کی وارداتیں، گاڑیوں کے شیشے توڑ کر ان سے قیمتی اشیا نکالنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پانچوں ملزمان کے خلاف چوری کی وارداتیں کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔
ملزمان کو پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کا مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا۔

شیئر: