پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
جمعہ 25 مارچ 2022 17:53
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
عالمی منڈی میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر 1955 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت جمعے کو 50 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 450 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قدر میں بھی 43 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اس کی نئی قیمت 112697 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر 1955 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں جمعے کے روز معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 181.78 روپے ہوگئی ہے۔