Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ کیمیکل سے آلودہ سٹرابری درآمد کیے جانے کی اطلاع بے بنیاد‘

سبزیوں اور تازہ پھلوں کی درآمد کے ضوابط مقرر ہیں( فوٹو اخبار 24)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس اے ڈی اے) نے کہا ہے کہ’ کیمیکل سے آلودہ سٹرابری درآمد کرنے کی اطلاع درست نہیں ہے‘۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ حالیہ دنوں درآمد کی جانے والی سٹرابری کیمیکل سے آلودہ ہے۔
اخبار چوبیس کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ’ اتھارٹی سبزیوں اور تازہ پھلوں کی درآمد کے ضوابط مقرر کیے ہوئے ہے۔ انہیں پورا کیے بغیر پھل اور سبزی درآمد نہیں کی جاسکتی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی نہ صرف سعودی عرب میں نہیں بلکہ جی سی سی کے تمام ممالک ان ضوابط پرعمل کرتے ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ جی سی سی ممالک میں ایسی سبزیاں اور پھل درآمد نہیں کیے جا سکتے جن پر کیمیکل چھڑکا گیا ہو یا انہیں رنگا گیا ہو‘۔

شیئر: