Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فوڈ ٹرک کے لیے 512 مقامات کا تعین

’جن مقامات کا تعین کیا گیا ہے وہ بہترین مقامات ہونے کے ساتھ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میونسپلٹی نے فوڈ ٹرک کا کاروبار کرنے کے لیے شہر میں 512 مقامات تعین کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فوڈ ٹرک چلانے والے نوجوانوں کو متعدد سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’فوڈ ٹرک کے لیے جن مقامات کا تعین کیا گیا ہے وہ بہترین مقامات ہونے کے ساتھ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں‘۔
’فوڈ ٹرک چلانے کے خواہشمند نوجوان اور خواتین کو لائسنس کے علاوہ متعدد حکومتی اداروں کا تعاون حاصل ہوگا‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’فوڈ ٹرک کے لیے مقامات کا تعین کرنا دراصل اس کاروبار کو منظم کرنا ہے نیز اس کے معیار کو بھی بلند کرنا ہے‘۔

شیئر: