Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاب میں بھی لڑکی کو ٹارگٹ کر رہے ہو، اسے جینے دو: مس یونیورس ہرناز کور

مس یونیورس ہرناز کور ٹائٹل جیتنے کے بعد انڈیا پہنچی ہیں (فوٹو: ویڈیو گریب)
انڈیا سے تعلق رکھنے والی مس یونیورس 2021 ہرناز کور سندھو کا کہنا ہے کہ ’حجاب کی بات میں بھی آپ لڑکی کو ٹارگٹ کر رہے ہو۔ اس کو جینے دو جس ڈھنگ سے وہ جینا چاہتی ہے۔‘
ایک نیوز کانفرنس کے دوران ہرناز کور سے پوچھا گیا تھا کہ انڈیا میں حجاب سے متعلق معاملے اور اس پر عدالتی فیصلے کے بعد کی صورتحال کو وہ کیسے دیکھ رہی ہیں اور اس پر کیا کہیں گی۔
سوال کرنے والے فرد کو تقریب کے موڈریٹر کی جانب سے روکا گیا تاہم ان کا اصرار تھا کہ مس یونیورس کو جواب دینے دیا جائے۔
ہرناز کور نے اپنی گفتگو کے شروع میں شکوہ کیا کہ ’ہمیشہ لڑکی کو ہی ٹارگٹ کیوں کرتے ہو آپ، ابھی بھی مجھے ٹارگٹ کر رہے ہو۔‘
مس یونیورس ہرناز کور سندھو چند روز قبل اپنے ملک انڈیا پہنچی ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔
لڑکیوں سے متعلق رویوں کا ذکر کرتے ہوئے ہرناز کور کا کہنا تھا کہ ’اس کو اپنے مقام تک پہنچے دو، اڑنے دو۔ وہ اس کے پر ہیں انہیں مت کاٹو، کاٹنا ہے تو اپنے آپ کو کاٹو۔‘
ہرناز کور کی گفتگو کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو متعدد افراد نے جہاں ان کے موقف کی تائید کی وہیں کہیں ایسے بھی تھے جنہیں لڑکیوں سے زبردستی نہ کرنے کا ان کا مشورہ نہیں بھایا۔

لکشما نامی ہینڈل نے لکھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کون ہوتی ہے گیان بتانے‘ والی۔

شیئر: