Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں زائرین کی آمد، بازاروں کی رونقیں بڑھ گئیں

زائرین کھجوروں خصوصا ’عجوعہ‘ میں دلچسپی لے رہے ہیں( فوٹو الوطن)
سعودی عرب مدینہ منورہ میں 55 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد سے بازاروں کی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق سکولوں میں تعطیلات کے باعث مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی نے بھی بڑی تعداد میں مدینہ منورہ کا رخ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے انواع و اقسام کی کھجوروں خصوصا ’عجوعہ‘ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
زائرین کھجوروں کے علاوہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے بازاروں سے اپنے پیاروں کے لیے تحائف بھی خرید رہے ہیں۔
مدینہ میں ایک کھجور فروش نے بتایا کہ مسجد نبوی کے اطراف واقع مارکیٹوں کی رونقیں دوبالا ہو چکی ہیں۔ وبا کے بعد پہلی مرتبہ زندگی معمول پر نظرآرہی ہے۔ اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھی ہوئی ہیں۔
دریں اثنا وزارت تجارت نے کہا ہے کہ عمرہ موسم کے دوران مقدس شہروں کی مارکیٹوں میں کھانے پینے کی اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں۔
وزارت تجارت نے بتایا کہ کھجوروں سمیت تمام اشیائے صرف کی قیمتیں سب سے دسترس میں ہیں۔

 

شیئر: