Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس کے فیصلے میں تاخیر ن لیگ کا کمال ہے ،بلاول

لاہور... پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ ابھی انتخابی اتحاد نہیں بنا رہے۔ عام انتخابات کے اعلان کے بعد انتخابی اتحاد کے بارے میں فیصلے ہوں گے ۔ پنجاب حکومت ہماری سیاسی سر گر میوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔پنجاب میں (ن) لیگ کے غیر جمہو ری رویہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔پنجاب میں ہر جگہ جلسے جلوس کر یں گے۔(ن) لیگ کی حکومت ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ہند سمیت کسی ملک کو پاکستان میں جاسوسی کی اجازت نہیں ہو نی چاہیے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاسوس کو سزائے موت پاکستان کی فوجی عدالتوں کا فیصلہ ہے۔ ہند سمیت کسی کو بھی پاکستان میں جاسوسی کی اجازت نہیں ہو نی چاہیے ۔ عام لوگوں کو سزائے موت کے حوالے سے میرا موقف ہے کہ سزائے موت کا قانون نہیں ہونا چاہیے لیکن ہندوستانی جاسوس کا معاملہ اس سے مختلف ہے وہ جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں گر فتار ہوا ہے۔ایک اور سوال پر بلاول نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سیاسی سر گر میوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے مگر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی صورت (ن) لیگ کے غیر جمہو ری رویہ کو برداشت نہیں کر یں گے ۔حکومت کی تمام رکاوٹوں کے باوجود پنجاب میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں صرف شر یف خاندان ہی نہیں پورے پاکستان کا ٹرائل ہو ا ہے ۔ پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں تاخیر ہو رہی ہے تو اس پر بلاول نے کہا کہ یہی تو (ن) لیگ والوں کا کمال ہے لیکن پانامہ کر پشن ا سکینڈل ایک انٹر نیشنل کر پشن ا سیکنڈل ہے۔ کر پشن کر نیوالوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
 

 

شیئر: