سعودی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 8.3 ارب ریال کا ریکارڈ کاروبار
0.4 فیصد کے اضافے سے مارکیٹ 13 ہزار پوائنٹ پر بند ہوئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی سٹاک مارکیٹ میں اتوار کو 2006 کے بعد پہلی بار 8.3 ارب ریال کا ریکارڈ لین دین ہوا ہے۔ 0.4 فیصد کے اضافے سے مارکیٹ 13 ہزار پوائنٹ پر بند ہوئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سالِ رواں 2022 کے آغاز سے سعودی سٹاک مارکیٹ اوپر کی طرف جا رہی ہے۔ 2021 کے آخر کے مقابلے میں 17 پوائنٹ حاصل کر کے 15.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
الراجحی بینک اور سابک کمپنی کے شیئرز 159 ریال تک پہنچ گئے۔ جبل عمر کے شیئرز میں 7 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور ایک شیئر 26.95 ریال میں فروخت کیا گیا۔ جبل عمر کے 6.2 ملین شیئرز کا لین دین دیکھنے میں آیا ہے۔
سعودی کمپنی کیان اللجین ہولڈنگ کمپنی، سبکیم ،سعودی الیکٹرک، بن داوداور دارالارکان کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین دو سے پانچ فیصد اضافے کے ساتھ ہوا۔
تداول گروپ کے شیئرز اتوارکو 8 فیصد کے اضافے سے سب سے اوپر رہے۔ ایک شیئر کی قیمت 186 ریال رہی ہے۔
استرا انڈسٹریل کمپنی کے شیئرز 5 فیصد کے اضافے سے 43.40 ریال میں فروخت ہوئے۔ کمپنی نے 4.8 ملین شیئرز خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔