پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے خاندان میں سیاسی اختلافات کے تاثر کو رد رکتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام فیصلے ان کی مشاورت ہوئے جن میں ان کی حمایت بھی شامل ہے۔
منگل کو مسلم لیگ (ق) کی جانب جاری بیان میں چوہدری شجاعت نے مزید کہا ہے کہ ’ہمارا خاندان اور جماعت ایک پیج ہیں، غلط افواہیں پھیلائی اور خبریں چلوائی جا رہی ہے۔‘
ان کے مطابق ’گھر میں اب تک جتنے بھی فیصلے ہوئے ہیں سب میری مشاورت اور رضامندی سے ہوئے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
ن لیگ نے دھاندلی کی ابتدا کردی،شجاعتNode ID: 214726
-
’جو مشورے دیے وزیراعظم نے انہیں منفی لیا‘Node ID: 459721
چوہدری شجاعت کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ وضاحت پر یقین نہیں رکھتے تاہم کہنا چاہوں کہ مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی میں پچھلی اسمبلیوں کے مقابلے میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے، ان پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط ہے۔
’پیسے کے لین دین کے الفاظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، لوگ خصوصاً پڑھے لکھے لوگ اس کو پسند نہیں کرتے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’غلط پروپیگنڈہ کرنا اور حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا یا کروانا نہایت نامناسب بات ہے۔‘
چوہدری شجاعت کے مطابق اختلافات کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان پچھلے 50 برسوں سے پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے تمام اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بیان: pic.twitter.com/pJgyRobuOQ
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 29, 2022