Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ نے دھاندلی کی ابتدا کردی،شجاعت

 لاہور ..مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ افسر شاہی کے ذریعے ن لیگ نے بدترین قسم کی قبل از وقت دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا۔ اپنی مرضی سے حلقہ بندیاں کروا کر اس کی ابتدا کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے 30 فیصد اثرات الیکشن سے پہلے ہی ہو جاتے ہیں اگر اپنے نوکروں کے ذریعے حلقہ بندیاں کرانی ہوں تو پھر گھر بیٹھے الیکشن جیت جاتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی کہا تھا کہ الیکشن کرانے سے پہلے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں ورنہ پرانے سسٹم کے تحت دھاندلی دار ہی جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق مردم شماری کا سرکاری نتیجہ آنے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں کی جا سکتی ہیں۔ غیر سرکاری نتائج پر حلقہ بندیاں کر دیں۔ حلقہ بندیاں ووٹوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ آبادی کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔
مزید پڑھیں:بلوچستان کی پوری اسمبلی بک گئی،شیخ رشید

شیئر: