کویت: ایشیائی کے حق میں فیصلہ کرنے پر شہری نے ٹریفک اہلکار پر حملہ کردیا
کویت سٹی: کویتی پولیس نے ٹریفک اہلکار کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک کویتی شہری نے ٹریفک اہلکار کے ساتھ ہاتھا پائی کرکے اسے زخمی کردیا ہے۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کویتی پولیس نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ ٹریفک اہلکار پر تشدد کرنے والا شہری گرفتار ہوگیا ہے۔ ہاتھا پائی کی وجہ یہ تھی کہ تشدد کرنے والے شہری کی کار ایک ایشیائی ڈرائیور کے کار ٹکراگئی۔ ٹریفک اہلکار نے ایشیائی کے حق میں فیصلہ سنادیا تھا۔ اس پر مشتعل ہوکر شہری نے اہلکار پر حملہ کردیا۔ حملہ کی وجہ سے اہلکار زخمی ہوا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ شہری کو ایک افسر پر ڈیوٹی کے وقت حملہ کرنے پر سزا ہوگی۔