ریاض میں یمنی بحران کے حل کے لیے مشاورت کا آغاز
’بحران کا حل آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے جسے پورا کرنا ہوگا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میں خلیجی تعاون کونسل کی سرپرستی میں آج بدھ کو یمنی بحران کے حل کے لیے مشاورت کا آغاز ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یمنی بحران کے عسکری، سیاسی، انسانی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے مشاورت 7 اپریل تک جاری رہے گی۔
مشاورت اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے خلیجی تعاون کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر نایف الحجرف نے کہا ہے کہ ’یمنی بحران کا حل خود یمنیوں کے ہاتھ میں ہے ‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بحران کا حل آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے جسے پورا کرنا ہوگا اور ہم امید کرتے ہیں کہ مشاورت کے ذریعہ ملک میں امن قائم ہو‘۔
دوسری طرف اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سکریٹری حسین طہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ’مشاورت کے انعقاد کے لیے کافی کوششیں ہوئی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہمیں یقین ہے کہ مشاورت ہی بحران کا واحد حل ہے ‘۔