Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ بھٹ ’مقبول ترین اداکارہ‘، دیپکا پاڈوکون کو پیچھے چھوڑ دیا

عالیہ بھٹ68.1 ملین ڈالر کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
ہر سلیبریٹی کی ایک برانڈ ویلیو ہوتی ہے اور اس برانڈ ویلیو کے ساتھ وہ زیادہ منافع کمانے کی کوشش کرتی ہے اور ہر روز کامیاب اور امیر بن جاتی ہے۔
انڈین انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بالی وڈ لائف کے مطابق  بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے برینڈ ویلیو میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی اداکارہ آہستہ آہستہ خاتون سپر سٹار کا مقام حاصل کر رہی ہیں۔
ڈف اینڈ فیلپس کی رپورٹ کے مطابق عالیہ نے دیپکا پاڈوکون اور سپر سٹار سلمان خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2021 میں سب سے زیادہ مقبول شخصیت بن گئی ہیں۔ اداکارہ چھ کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ زندگی میں زیادہ کامیابی حاصل کرنے والی اداکارہ ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون پانچ کروڑ 16 لاکھ ڈالرز کے ساتھ فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ سلمان خان نویں نمبر پر ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون 51.6 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں (فوٹو: اندیا ٹو ڈے)

انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی برانڈ ویلیو کے اعتبار سے 18 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر رنویر سنگھ، تیسرے نمبر پر اکشے کمار ہیں۔
فہرست میں پانچواں نمبر ایم ایس دھونی،چھٹا نمبر امیتابھ بچن اور ساتواں نمبر دیپکا پاڈوکون کا ہے۔
سلمان خان اس فہرست میں نویں جبکہ ایوشمان کھرانا دسویں نمبر پر ہیں۔

شیئر: