Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سمیت مسلم ممالک کے عسکری وفد نے اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردانہ رجحانات کا مقابلہ کر رہا ہے( فوٹو ایس پی اے)
پاکستان سمیت مسلم ممالک کے ایک عسکری وفد نے بدھ کو اسلامی فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل محمد المغیدی سے ہیڈ کوارٹر ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسلم ممالک کا عسکری وفد پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش پر مشتمل تھا۔ سعودی مسلح افواج  کے ماتحت مذہبی امور کے سینٹر میں منعقدہ انسداد انتہا پسندی فورس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہیں۔
مسلم ممالک کےعسکری وفد نے اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات انتہا پسندی اور دہشدت گردی میں معاون معلومات کے تبادلے کی پالیسی کے تحت کی ہے۔

 اسلامی فوجی اتحاد میں41 ممالک شامل ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

مسلم ممالک کے عسکری وفد کو اس موقع پر بتایا گیا کہ ’اسلامی فوجی اتحاد فکری، ابلاغی محاذ رپر کام کررہا ہے۔ دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد اوررکن ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے انتہا پسندانہ افکار کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردانہ رجحانات کا مقابلہ تعاون اور یکجہتی کے ذریعے کر رہا ہے۔ 
اتحاد کے سیکریٹری جنرل نے عسکری وفد کے ارکان کو بتایا کہ ’اتحاد بین الاقوامی قوانین اور روایات کی پابندی کے ساتھ اپنا مشن پورا کر رہا ہے‘۔
یاد رہے کہ اسلامی فوجی اتحاد میں41 ممالک شامل ہیں۔ 

شیئر: