سعودی محکمہ ڈاک (سبل)نے سرکاری گزٹ ام القریٰ کی صد سالہ سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاک ٹکٹ میں ام القریٰ گزٹ کے پہلے شمارے کی تاریخی تصویر دی گئی ہے ۔ پہلا شمارہ 15 جمادی الاول 1343 ھ جمعہ کو شائع ہوا تھا ۔یہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے عہد میں سعودی عرب میں شائع ہونے والا سب سے پرانا جریدہ ہے ۔ اس کا صدر دفتر مکہ مکرمہ میں تھا ۔
ام القریٰ سعودی عہد میں جاری ہونے والے پہلے جریدے کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے ۔ یہ ایک طرح سے جدید سعودی تاریخ کی سرکاری دستاویز ہے ۔ اس میں مملکت کی سوسالہ تاریخ بھری ہوئی ہے ۔ اس کی حیثیت جدید سعودی تاریخ کے سرکاری حوالے کی ہے ۔
جو حضرات سعودی عرب کے ثقافتی ، فکری ، ادبی ، تاریخی نقوش دریافت کرنا چاہتے ہوں ان کےلیے ام القریٰ جریدے کے سو سالہ شمارے مکمل اور معتبر دستاویز ثابت ہوں گے ۔