سعودی محکمہ ڈاک نے دنیا کی سب سے بڑی ڈاک ٹکٹ تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونے والی ڈاک ٹکٹ کی نمائش ریاض سیزن میں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
رمضان کی تیاریاں، مقام ابراہیم کی صفائی اور تزئین و آرائشNode ID: 649526
سعودی محکمہ ڈاک کے سربراہ انجینئر آنف بن احمد ابانمی نے کہا ہے کہ ’دنیا کی سب سے بڑی ڈاک ٹکٹ کا حجم 5.95 مربع میٹر ہے‘۔
’اس سے پہلے درج شدہ بڑی ڈاک ٹکٹ کا حج 4.11 مربع میٹر تھا اور یہ والٹ ڈیزنی کی تھی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دنیا کی سب سے بڑی ڈاک ٹکٹ کی تیاری انہی مواد سے ہوئی ہے جس سے حقیقی ڈاک ٹکٹ کی تیاری ہوتی ہے‘۔
’ڈاک ٹکٹ میں ریاض سیزن کا لوگو اور اس میں مختلف سرگرمیوں کی عکاسی کی گئی ہے‘۔
تم تحقيق رقم قياسي جديد في #موسم_الرياض بموسوعة غينيس بصناعة أكبر طابع بريدي بالعالم بالتعاون مع شريكنا @SPL_KSA_online
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) March 2, 2022