Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ، جدہ پہنچ گئے

جدہ آمد پرگورنرمکہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل نے استقبال کیا(فوٹو، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، ریاض سے جدہ پہنچ گئے جہاں انکا استقبال گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ہمراہ شہزادہ خالد بن فہد بن خالد ، شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزیز ، شہزادہ خالد بن سعد بن فہد اور شہزادہ سطام بن سعود بن عبدالعزیز بھی تھے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ ریاض سے جدہ آنے والوں میں ایوان شاہی کے نگران اعلی فہد بن محمد العیسی ، ایوان شاہی کے چیف پروٹوکول آفیسرخالد بن صالح العباد کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی شامل تھے۔
ریاض سے جدہ کے لیے روانگی کے وقت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کوگورنرریاض شہزادہ فیصل بن بندربن عبدالعزیز نے رخصت کیا جبکہ انکے ہمراہ ریاض کے ڈپٹی گورنرشہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز بھی موجود تھے

شیئر: