Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا طبی معائنہ، ریاض میں کاسٹیوم فیسٹیول، وزارت حج کا عشائیہ ‏سمیت گذشتہ ہفتے کی ویڈیوز

شاہ سلمان نے ریاض میں طبی معائنہ کروایا:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے طبی معائنہ کروایا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملاقات کی:ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قصر یمامہ میں ملاقات کی۔
وزارت حج اور اسلامی امور کا پاکستان سمیت 20 ممالک کے وفود کو عشائیہ:وزارت اسلامی امور اور وزارت حج نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے وفود کو عشائیہ دیا۔
 
العلا میلے میں متعدد انٹریکشن پروگرام:العلا میلے میں متعدد انٹریکنشن پروگرام کے تحت یوگا اور ذہنی یکسوئی نیز خود سے ہمکلامی کے ذریعے آرام و راحت کی خاطر متعدد ورزشیں کی جارہی ہیں۔
حائل میں تمام سہولتوں سے آراستہ پارک کا افتتاح:حائل میونسپلٹی نے زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے پارک کا افتتاح کیا ہے جس میں سبزہ زاروں کے علاوہ بچوں کے جھولے اور واکنگ ٹریک ہیں ۔
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ریاض سیزن میں کاسٹیوم انٹرٹینمنٹ فیسٹیول:سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ریاض سیزن میں کاسٹیوم انٹرٹینمنٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ویڈیو می جانیں کہ تقریب میں شریک افراد نے کن مشہور کرداروں کا انداز اپنایا۔
قدیم روایتی دستکاری سدو کو متعارف کرانے کےلیے نمائش:ریاض میں وزارت ثقافت نے قدیم روایتی دستکاری سدو کو متعارف کرانے کےلیے خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ۔
صحت عامہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی تربیت کےلیے مراکز قائم:مدینہ میونسپلٹی نے ایسے افراد کی تربیت کےلیے مرکز قائم کیا ہے جن کا پیشہ صحت عامہ سے تعلق رکھتا ہے ۔ مراکز میں کارکنوں کی مہارت کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے ۔
کنگ خالد پارک میں آرٹسٹوں کے فن کا مظاہرہ:بریدہ میں کنگ خالد پارک میں سعودی آرٹسٹ دیواروں فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیواروں کو سجا رہے ہیں.
کنگ عبداللہ سٹی اور حمدانیہ محلے کو جوڑنے والی شاہراہ مکمل:کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی اور حمدانیہ محلے کو جوڑنے والی شاہراہ کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے ۔
جدہ بندرگاہ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام:جدہ بندرگاہ پر 16 لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے، منشیات بسوں میں چھپا کر سمگل کی جا رہی تھی.

 

 

شیئر: