Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک سوزوکی کا گاڑیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

سوزوکی پاکستان نے رواں برس دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی جانب سے 31 مارچ کو ڈیلرز کو بھیجی گئی نئی قیمتوں میں 99000 سے 1615000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
رواں برس پاک سوزوکی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتیں دوسری مرتبہ بڑھائی گئی ہیں۔ اس سے قبل 19 جنوری 2022 کو گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں۔
مختلف ماڈلز  کی 19 اقسام کی گاڑیوں کی نئی قیمتیں یکم اپریل 2022 سے نافذ العمل ہوئی ہیں۔
سوزوکی کی 660 سی سی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 119000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اب یہ گاڑی 1306000 روپے کے بجائے 1425000 روپے میں فروخت کی جائے گی۔
آلٹو وی ایکس آر 129000 روپے اضافے کے بعد 1675000 کی ہو گئی ہے۔ حالیہ اضافے سے قبل یہ گاڑی 1546000 روپے کی فروخت کی جا رہی تھی۔
آلٹو وی ایکس ایل کا آٹومیٹک گیئر سسٹم ماڈل 139000 روپے اضافے کے ساتھ 1886000 روپے میں دستیاب ہو گا، اس کی سابق قیمت 1747000 روپے تھی۔
سوزوکی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں شامل 1000 سی سی ویگن آر  کی قیمت میں 142000 سے 161000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 2019000 روپے، ویگن آر وی ایکس ایل 2129000 روپے جب کہ ویگن آر اے جی ایس کی قیمت 2319000 مقرر کی گئی ہے۔
سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں 220000 روپے سے 240000 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 2250000، کلٹس وی ایک ایل کی قیمت 2474000 جب کہ کلٹس اے جی ایس کی قیمت 2662000 مقرر کی گئی ہے۔
رواں برس کی ابتدا میں متعارف کرائے گئے سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ اضافہ اے پی وی کی قیمت میں کیا گیا ہے (فائل فوٹو: پاک سوزوکی)

سوزوکی سوئفٹ کی جی ایل مینوئل گاڑی 195000 روپے اضافے کے بعد 2694000،  جی ایل سی وی ٹی ورژن 209000 روپے اضافے کے ساتھ 2908000 اور  جی ایل ایک سی وی ٹی 270000 روپے اضافے کے بعد 3169000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نقل وحمل کے لیے استعمال ہونے والی مقبول گاڑیوں میں شامل سوزوکی بولان کی قیمت میں 105000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سوزوکی بولان کارگو کی نئی قیمت 1270000، بولان وی ایکس 1283000 اور  بولان وی ایکس اے کی نئی قیمت 1370000 مقرر کی گئی ہے۔
راوی کی قیمت 99000 کے اضافے سے 1216000 روپے طے کی گئی ہے۔
سوزوکی اے پی وی کی قیمت 1615000 روپے اضافے کے ساتھ 6290000 روپے جب کہ سوزوکی جمنی کی قیمت 1459000 روپے بڑھا کر 6049000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پاک سوزوکی کی جانب سے سب سے کم اضافہ سوزوکی راوی کی قیمت میں کیا گیا جو 99000 روپے جب کہ سب سے زیادہ اضافہ اے پی وی کی قیمت میں کیا گیا ہے جو 1615000 روپے ہے۔

شیئر: