پاکستان میں سپورٹس گاڑیوں کی فروخت میں تین سالوں میں چار گنا اضافہ
جمعرات 10 مارچ 2022 17:49
پاکستان میں سپورٹس گاڑیوں (ایس یو ویز) کی فروخت میں تین سالوں میں چار گنااضافہ ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق قبل ازیں ملک میں فروخت کی جانے والی مجموعی گاڑیوں میں ایس یو وی گاڑیوں کا تناسب 5 فیصد تھا تاہم گزشتہ تین سال کے دوران یہ شرح 20 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔
ماسٹر شینجن موٹرز کے ڈائریکٹر سیلزاینڈ مارکیٹنگ شبیر الدین نے کہا ہے کہ 2030 تک گاڑیوں کی مجموعی ملکی فروخت میں ایس یو وی گاڑیوں کی فروخت کاحصہ 37 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آٹو انڈسٹری تیزی سے ایس یو ویز پر منتقل ہو رہی ہے۔
آٹو انڈسری کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں فروخت ہونے والی کاروں کی مجموعی مارکیٹ میں سیڈان گاڑیوں کی 35 فیصد فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہیچ بیک گاڑیوں کی فروخت کا تناسب 20 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2030 تک کاروں کی مجموعی فروخت میں سیڈان کاروں کاحصہ 30 فیصد جبکہ ہیچ بیک کاروں کی فروخت کا شیئر 21 فیصد تک کم ہونے کاامکان ہے. تاہم دوسری جانب اس دوران ایس یو وی گارڑیوں کی فروخت کی شرح 37 فیصد تک بڑھنے کی امید ہے جو پاکستان آٹو انڈسٹری کی ایس یو ویز کی تیاری پرتیزی سے منتقلی کی عکا س ہے