نئی دہلی۔۔۔۔پٹھان کوٹ پر ہونے والے دہشتگرد حملے پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے استغاثہ کے 48گواہوں کی فہرست پیش کردی۔ان میں پٹھان کوٹ ایئر بیس کے افسران بھی شامل ہیں تاہم پنجاب پولیس کے ایس پی سلوندر سنگھ شامل نہیں۔این آئی اے نے ان کا نام محفوظ فہرست میں شامل کرلیااور خیال ہے کہ یہ فہرست 2مئی کو ہونیوالی سماعت کے دوران پیش کی جائے گی۔عدالت نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر تعینات فلائٹ لیفٹینٹ عہدے کے ایک افسر کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا۔ این آئی اے کے افسران کا کہنا ہے کہ وہ سماعت پر گواہوں کی فہرست پیش کریں۔ ہند میں امریکہ کے چند افسران کے نام بھی شامل ہیں جنہوں نے جیش محمد دہشتگردوں کے زیر استعمال جی پی ایس ڈیوائسز سے مواد نکالنے میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی مدد کی تھی۔