جب بھی بزدار کو ہٹانے کی بات ہوتی، نیب آفس بلا لیتا: علیم خان
جب بھی بزدار کو ہٹانے کی بات ہوتی، نیب آفس بلا لیتا: علیم خان
پیر 4 اپریل 2022 17:10
رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے دور میں تقرریوں اور تبادلوں کے لیے تین، تین کروڑ روپے لیے جاتے تھے۔
سوموار کو لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ ’اگر عمران خان مجھے جھوٹا ثابت کر دیں تو خود کو گولی مار لوں گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو پی ٹی آئی کے پنجاب سے 183 ارکان اسمبلی میں سے ایک بھی ایسا بندہ نہیں ملا جسے وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا۔
انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے نہیں، آپ نے پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا تھا۔‘