Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیم خان مستعفی‘ عدالت سے انصاف کی امید ہے‘ خاندانی ذرائع

لاہور:  پنجاب کے سینئر وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد انہوں نے وزارت سے استعفا دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علیم خان کے خاندانی ذرائع نے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق علیم خان نے آف شور کمپنیوں سے متعلق گرفتاری کے باعث اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے جس پر ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خلاف کیس اور گرفتاری کا عدالت میں سامنا کریں گے۔ امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات پنجاب علیم خان نے استعفے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

شیئر: