Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریخ کے سفر پراجیکٹ میں شریک سعودی خاتون

مریخ اور زہرہ تک کا سفر ریکارڈ وقت میں طے کیا جاسکے گا( فوٹو العربیہ)
سعودی خاتون سجی الزھرانی مریخ کے سفر پراجیکٹ نیشنل اولمبیاڈ کریٹویٹی 2022 میں شریک ہے۔ اس کے تحت مریخ اور زہرہ کا سفر تیزی سے طے کرنے والی خلائی گاڑیاں تیار کی جا رہی ہیں۔ 
پروگرام کے مطابق 2024 میں زہرہ اور مریخ کے لیے انسانی کاررواں روانہ ہو گا۔ اس کے لیے جو  سپیس کرافٹ تیار کیا جا رہا ہے وہ اپنی نوعیت کا منفرد ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سجی الزھرانی نے کہا کہ ’خلائی سفرکا خیال مڈل سکول کے دوسرے سال 2020 میں آیا تب سے مختلف پہلووں سے اس پر کام شروع کر دیا تھا ۔‘
سجی الزھرانی کا کہنا ہے کہ’ ہدف یہ ہے کہ مریخ اور زہرہ تک کا سفر ریکارڈ وقت میں طے کیا جائے۔ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت مریخ کا سفر زیادہ سے زیادہ دو مہینوں میں طے ہو سکے گا۔ اب تک یہ سفر طے کرنے میں کم از کم سات ماہ لگ رہے تھے۔ مستقبل میں خلائی سفر کی مجموعی لاگت بھی کم ہو گی۔  
سجی الزھرانی نے بتایا کہ ’جس ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے اس کی بدولت خلا کا سفر آسان ہو گا۔ یہ ٹیکنالوجی سپیس کرافٹ تک محدود ہے‘۔ 
سعودی خاتون نے کہا کہ’ سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگی کے باعث یہ ٹیکنالوجی سعودی عرب میں استعمال ہو گی‘۔ 
الزھرانی کا خیال ہے کہ ’جو سعودی طالبات ثانوی سکول میں ہیں خلائی سفر میں ان کی دلچسپی انہیں کامیابی تک لے جائے گی‘۔  

 

شیئر: