رمضان کے دوران نجرانی گندم سعودیوں میں کیوں مقبول ہے؟
رمضان کے دوران نجرانی گندم سعودیوں میں کیوں مقبول ہے؟
بدھ 6 اپریل 2022 20:11
نجرانی گندم کے ایک تھیلے کی قیمت 300 ریال ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں رمضان کے دوران نجرانی گندم کی طلب بڑھ گئی ہے، افطار دستر خوان کا اہم جز ہے۔
مقامی شہری نجرانی گندم خاص طور پر اور دیگر قسم کی گندم عام طور پر رمضان میں پکوان کےلیے خرید رہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نجران کے باشندے رمضان کے پکوانوں میں یہاں پیدا ہونے والی گندم خاص طور پر شامل کرتے ہیں۔ اس سے رمضان کی عوامی ڈشیں خصوصاً الرقش کی تیاری میں نجرانی گندم کا آٹا شامل کیا جاتا ہے۔
الرقش کی تیاری کے لیے آٹا گوند کر چھوٹے چھوٹے پیڑوں میں تقسیم کیا جاتا ہے پھر اسے پتھر سے تیار کی جانے والی دیگچی میں جسے المدھن کہا جاتا ہے رکھ دیا جاتا ہے۔
دیگچی میں شوربے میں ملی ہوئی روٹی کے ٹکڑے ڈالے جاتے ہیں جب روٹی کے ٹکڑے شوربا جذب کرلیتا ہے تو اس کے اوپر گوشت کی بوٹیاں رکھ دی جاتی ہیں پھر مختلف سبزیاں اور آلو ڈال دیا جاتا ہے اس کے بعد کھجور کی چھال سے بنا ہوا ڈھکن دیگچی پر رکھ دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ نجرانی گندم کے ایک تھیلے کی قیمت 300 ریال ہے۔ دیگر قسم کے گندم کی ایک تھیلی 120 ریال میں دستیاب ہوتی ہے۔ نجران میں گندم تین طرح کا ہوتا ہے۔ تینوں مقامی باشندوں میں بے حد مقبول ہیں۔