چین کا کہنا ہے اسے امید ہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی سیاسی صورتحال سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر متاثر نہیں ہوگا۔
جمعرات کو میڈیا بریفنگ کے دوران چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ مجموعی طور پر چین اور پاکستان کے درمیان تعاون اور سی پیک منصوبے پاکستان میں سیاسی صورتحال سے متاثر نہیں ہوں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
چین اور امریکہ دونوں سے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں: آرمی چیفNode ID: 658036
-
غیر یقینی سیاسی صورتحال، پاکستان سٹاک ایکسچینچ میں شدید مندیNode ID: 658541
چینی دفتر خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ ’چین مخلصانہ امید رکھتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی اور قومی ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں گی۔‘
خیال رہے تین اپریل کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد انہی کی جماعت کے ڈپٹی سپیکر ایک ’دھمکی آمیز‘ مراسلے کو بنیاد بناتے ہوئے مسترد کردی تھی اور صدر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اسمبلی کو تحلیل کردیا تھا۔
اسمبلی کی تحلیل کے اعلان کے بعد پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔
As an ironclad friend, China sincerely hopes that all political parties in Pakistan will stay united & work together to uphold national development and stability. pic.twitter.com/Q2YnzCYjl3
— Spokesperson发言人办公室 (@MFA_China) April 7, 2022