Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال، امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں ساڑھے تین روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 184.68 روپے بتائی گئی۔
سعودی ریال کی قدر 49.24، اماراتی درہم 50.28 اور کویتی دینار کی قدر 605.66 روپے رہی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں عمانی ریال کی قدر 479.71، یورو 200.45، برطانوی پاؤنڈ 240.65 اور بحرینی دینار کا شرح تبادلہ 489.84 روپے رہا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 186.3 اور قیمت فروخٹ 188.05، سعودی ریال کی قیمت خرید 49 اور قیمت فروخت 49.6 روپے رہی۔

شیئر: