Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بےہوش ہونے کی خبر درست نہیں: وفاقی وزیر حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیراعظم ہاؤس میں اپنی بےہوشی سے متعلق خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں چند منٹ کے لیے چکر آ گئے تھے۔
جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’میرے بے ہوش ہونے کی خبر درست نہیں تھی۔ روزے کی وجہ سے چند منٹ کے لیے چکر محسوس ہوئے تھے۔ اب الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں۔‘

اپنے پیغام میں انہوں نے صحت سے متعلق پوچھنے والے احباب کا نیک خواہشات اور دعاؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔
جمعہ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں کابینہ کا اجلاس جاری تھا جہاں وفافی وزیر حماد اظہر اور دیگر ارکان کابینہ موجود تھے۔ اسی دوران پاکستانی میڈیا پر یہ خبر چلائی گئی کہ وفاقی وزیر حماد اظہر بےہوش ہو گئے ہیں۔

شیئر: