ریاض پولیس نے مسجد سے 4 غیر ملکی گداگروں کو گرفتار کرلیا
بعض نمازیوں نے گداگروں کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پرشیئر کی ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے مسجد میں بھیک مانگنے والے چار غیر ملکی گداگروں کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق گداگروں نے نمازیوں کے سامنے اپنی مجبوری بیان کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کے والد بیمار اورھسپتال میں زیرعلاج ہیں اس پر20 ہزار ریال خرچ ہوں گے‘۔
زیرحراست گداگروں کا تعلق سوڈان سے ہے وہ ریاض کے السلام محلے میں مسجد رحیم میں بھیک مانگ رہے تھے۔
بعض نمازیوں نے گداگروں کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پرشیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوغیرملکی ٹیکسی سے مسجد کے سامنے اترے اور اندر چلے گئے۔ ایک نے نمازیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والد بیمار اورھسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ مدد کی درخواست ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نمازی نے جب ان سے شناختی کارڈ دکھانے کےلیے کہا تاہم انہوں نے انکار کیا ۔ اسی دوران تیسرے ساتھی نے گاڑی کے ڈرائیور کواشارہ کیا اس نے گاڑی سٹارٹ کی اور مسجد سے جانے لگے۔
ریاض پولیس نے اطلاع ملنے پرچاروں گداگروں کو گرفتا رکرلیا۔ ان کا تعلق سوڈان اور پاکستان سے بتایا جاتا ہے اور گروپ کی شکل میں کام کر رہےتھے ۔ سوڈنی بھیک مانگنے کا کام کرتے تھے جبکہ پاکستانی انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہے تھے۔
ان کے قبضے سے جعلی میڈیکل رپورٹیں اور 56 ہزار 348 ہزار ریال اورغیر ملکی کرنسی برآمد ہوئیہ ے۔ چاروں کو متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
گداگروں نے رمضان کے دوران عوام میں مدد کے جذبے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی ۔