Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صفائی کرنے والے کی گداگری، ویڈیو سامنے آنے پرشہری ناخوش

’صفائی کارکن کچرا پھینکتا ہے پھر گاڑیوں کے رکنے کے بعد واپس لوٹ کر اسے جمع کرتا ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک صفائی کرنے والے کارکن کو ٹریفک سگنل کے پاس گداگری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
العربیہ کے مطابق وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ایک سعودی شہری نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا تھا۔
ویڈیو میں صفائی کرنے والے کارکن کو دیکھا جا سکتا ہے جو ٹریفک لائٹ سبز ہونے پر کچرا پھینکتا ہے پھر گاڑیوں کے رکنے کے بعد واپس آ کر اسے جمع کرتا ہے۔
 وہ تھکاوٹ اور مشکلات ظاہر کرنے کے لیے ماتھے کا پسینہ پونچھتے ہوئے گاڑیوں کے قریب جاتا ہے تاکہ لوگ اس پر ترس کھائیں اور اس کی مدد کریں۔
ویڈیو میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ کس شہر کی ہے، تاہم اس کو پانچ ہزار لائیکس ملے ہیں اور چار ہزار لوگوں نے اس کو شیئر کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے کارکن کے طرز عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
 

شیئر: