Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گداگری پر ایک سال قید، ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا

’گداگری کرنا، اس پر اکسانا، اس پر مدد کرنا یا کسی بھی طرح کا تعاون فراہم کرنے پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا‘ ( فوٹو: عاجل)
محکمہ امن عامہ کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں گداگری جرم ہے جس پر سزا ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے جہاں کہیں گداگر دیکھے جائیں تو انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کسی بھی شکل و صورت اور کسی بھی سبب کی بنیاد پر گداگری کی اجازت نہیں‘۔
’گداگری کرنا، اس پر اکسانا، اس پر مدد کرنا یا کسی بھی طرح کا تعاون فراہم کرنے پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا‘۔
ترجمان نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ صدقہ خیرات جمع کرنے کے ادارے قائم ہیں جن سے رجوع کیا جائے‘۔
’گداگروں کو صدقہ خیرات دینا اس مذموم عمل کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے‘۔

شیئر: